آر پی او کا دورہ چنیوٹ ،یادگار شہدا پر حاضری ،پھول چڑھائے
ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کے ہمراہ امن کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد انعام الرحمن ملک نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ آر پی او نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر انعام الرحمن ملک نے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارا فخر اور اثاثہ ہیں۔ ہم ان کی قربانیوں کے امین ہیں۔آر پی او نے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کے ہمراہ امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی، جس میں ضلع کی امن و امان کی صورت حال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں مذہبی ہم آہنگی و رواداری کے فروغ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔انعام الرحمن ملک نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں آر پی او نے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کے ہمراہ پولیس افسران سے اجلاس کیا، جس میں امن و امان کی صورت حال، جرائم کی شرح اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ آر پی او نے افسران کو اپنی ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ آر پی او نے تھانہ سٹی چنیوٹ کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے تھانے کی عمارت، حوالات، فرنٹ ڈیسک اور مختلف کمروں کا معائنہ کیا،دورے کے دوران انعام الرحمن ملک شہید کانسٹیبل امتیاز احمد کے گھر بھی گئے ، جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، تحائف پیش کیے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments