حکومت چلڈرن اسپتال کے ملازمین کے روزگار کا تحفظ یقینی بنائے ، منعم ظفر

حکومت چلڈرن اسپتال کے ملازمین کے روزگار کا تحفظ یقینی بنائے ، منعم ظفر

کراچی(این این آئی)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے منگل کے روز ادارہ نور حق میں سندھ چلڈرن اسپتال شادمان نارتھ ناظم آباد کے ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت ملازمین کے ایک وفد نے ملاقات کی اور۔۔۔

 اسپتال کی زبوں حالی اور سندھ حکومت کی جانب سے اسپتال کو نئی انتظامیہ (این جی او) کے حوالے کرنے کے بعد 450 ملازمین جن میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہیں کے بے روزگار ہونے، سابقہ واجبات کی عدم ادائیگی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا اور درخواست کی کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔ منعم ظفر خان نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی نے پہلے بھی اسپتال کی تباہ حالی اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے آواز اُٹھائی ہے اور آئندہ بھی سندھ چلڈرن ہسپتال کے ملازمین جائز مسائل کے حل میں ان کا ساتھ دے گی، جماعت اسلامی سندھ اسمبلی میں بھی ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت تمام ملازمین کے روزگار کے تحفظ کے حق میں آواز اُٹھائے گی ، وزارت صحت سے بھی رابطہ کیا جائے گا اور قانونی مشاورت بھی کی جائے گی۔450ملازمین کو بے روزگار کرنا کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نئی انتظامیہ کو پابند کرے ملازمین کا روزگار برقرار رکھا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...