ستھرا پنجاب کے ورکرز دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ستھرا پنجاب کے ورکرز دو ماہ  سے تنخواہوں سے محروم

ماہڑہ (نامہ نگار)ستھرا پنجاب کے متعدد ورکرز نے نام ظاہر کیے بغیر وزیرااعلیٰ پنجاب مریم نواز سے دو ماہ کی زیرِ التوا تنخواہوں کی فوری ادائیگی کی اپیل کی ہے ۔

ورکرز کا کہنا ہے کہ وہ دن رات محنت کرکے شہروں کو صاف رکھتے ہیں، لیکن دو ماہ گزرنے کے باوجود انہیں تنخواہیں نہیں مل سکیں۔ اس صورتحال کے باعث کئی خاندان شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور گھریلو اخراجات، بچوں کی فیس، راشن، بجلی کے بل اور دیگر ضروریات پوری کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...