بریسٹ کینسر سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی واک

 بریسٹ کینسر سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی واک

بیماری کی بروقت تشخیص اور سرطان کے متاثرین کو نفسیاتی سہارا فراہم کرنے پر زور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں بریسٹ کینسر سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بیماری کی بروقت تشخیص، طبی معائنے کی اہمیت اور سرطان کے متاثرین کو نفسیاتی سہارا فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔شعبہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور پنک ربن یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے اشتراک سے منعقدہ ان سرگرمیوں میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات(ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے میں صحت سے متعلق شعور بیدار کرنے اور لوگوں کو بروقت طبی رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر کے حوالے سے درست معلومات کی فراہمی، بروقت تشخیص اور مناسب علاج کے ساتھ مریضوں کی حوصلہ افزائی بھی اہم ہے ۔ بیماری سے متاثرہ افراد کے لیے ایسا ماحول پیدا کرنا ضروری ہے جہاں وہ سماجی دباؤ یا ہچکچاہٹ کے بغیر طبی مدد حاصل کر سکیں۔شعبہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ریاض نے موضوع کی حساسیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسر سے متعلق مستند معلومات کی فراہمی اور معاشرے میں کھلے انداز سے آگاہی پھیلانا بروقت تشخیص کی راہ ہموار کر سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...