نئی ڈبل ڈیکر، الیکٹرک بسوں کیلئے انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت

نئی ڈبل ڈیکر، الیکٹرک بسوں کیلئے انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت

شرجیل میمن کی زیرصدارت اجلاس، حکام کی ٹرانسپورٹ منصوبوں پربریفنگاورنج، گرین، یلو، ریڈ لائنز مربوطی سے سفر بہتر،نظام موثر ہوگا،سینئر وزیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں شرجیل انعام میمن نے نومبر میں آنے والی نئی ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک بسوں کیلئے نئے روٹس شروع کرنے کے سلسلے میں ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی زبیر چنہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن کمال دایو، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بہزاد میمن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر حکام نے سینئر وزیر کو ٹرانسپورٹ منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

جبکہ یلو لائن اور ریڈ لائن کے تعمیراتی کاموں، بی آر ٹی منصوبوں کے باہمی انضمام اور نئی ڈبل ڈیکر و الیکٹرک بسوں کے روٹس سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بی آر ٹی کی مختلف لائنوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کرنے سے شہریوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔ صرف بی آر ٹی لائنوں کی تعمیر کافی نہیں، بلکہ ان کے درمیان مؤثر سفری رابطہ قائم کرنا بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن، گرین لائن، ریڈ لائن اور یلو لائن کو باہم مربوط کرنے سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔شرجیل انعام میمن نے ہدایت کی کہ یلو لائن اور ریڈ لائن کے مختلف حصوں، پلوں اور دیگر تعمیراتی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...