جدید ٹیکنالوجی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی لا سکتی:ڈاکٹرمختار

جدید ٹیکنالوجی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی لا سکتی:ڈاکٹرمختار

ہیلتھ سروسز اکیڈمی جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس طبی افرادی قوت تیار کرے :وزیرمملکت بین الاقوامی صحت کانفرنس کے دوران اینٹی مائیکروبیل سٹیورڈشپ کے اقدامات پر توجہ مرکوز

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر،دنیا رپورٹ)وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے 16ویں سالانہ بین الاقوامی پبلک ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی سطح پر ایک محفوظ اور مؤثر ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو عالمی مرکزِ امتیاز تسلیم کیے جانے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ملک میں بیماریوں کے خلاف بروقت اور مؤثر حکمتِ عملی کی تشکیل کے لیے قابلِ اعتماد ڈیٹا کی دستیابی ناگزیر ہے ۔وزارت صحت ایک جامع  قومی ہیلتھ انفارمیشن نظام  پر کام کر رہی ہے جس کے تحت صحت کا ڈیٹا طبی مراکز سے ضلعی، صوبائی اور وفاقی سطح تک منتقل کیا جا سکے گا۔ اس سلسلے میں وفاق اور صوبوں کے درمیان معلومات کے محفوظ تبادلے کے لیے ایک فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ مملکت نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی پاکستان کے نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی لا سکتی ہے اور اس مقصد کے لیے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو چاہیے کہ وہ جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس طبی افرادی قوت تیار کرے ۔دریں اثناایسوسی ایشن فارسوشل ڈویلپمنٹ نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد میں 16ویں بین الاقوامی کانفرنس برائے صحتِ عامہ کے موقع پر ڈیجیٹل ہیلتھ اور اینٹی مائیکروبیل سٹیورڈشپ کے عنوان سے ایک سیشن کا انعقاد کیا،جس کی صدارت ڈاکٹر عبدالغفور نے کی جبکہ ندا خان نے شریک صدارت کے فرائض انجام دیئے ، سیشن کے دوران پاکستان میں اینٹی مائیکروبیل سٹیورڈشپ کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی، جنہیں انٹرنیشنل سنٹر فار اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس سلوشنز کی معاونت حاصل ہے ۔ڈاکٹر شاہ ہیر نے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان کی جانب سے اے ایس ڈی اور آئی کارز کا شکریہ ادا کیا،مقررین کی خدمات اور علمی تحقیق کے اعتراف میں ڈاکٹر ثمینہ نعیم اور ڈاکٹر عبدالغفور نے مقررین کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...