یوسف گیلانی سے پی پی پنجاب کے رہنماؤں کی ملاقات،متوقع بلدیاتی انتخابات پرتبادلہ خیال

یوسف گیلانی سے پی پی پنجاب  کے رہنماؤں کی ملاقات،متوقع  بلدیاتی انتخابات پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے رکن قومی اسمبلی و انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نوابزادہ افتخار احمد خان، رکن پیپلز پارٹی پنجاب کونسل و امیدوار حلقہ پی پی 271 میاں نوید اصغر مکول اور نوابزادہ عدنان احمد خان نے ملاقات کی۔

جس میں متوقع بلدیاتی انتخابات اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے سیاسی صورتحال اور متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی اظہارِ خیال کرتے ہوئے جمہوری عمل کے تسلسل اور مقامی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے لیے بلدیاتی اداروں کی اہمیت اجاگر کی۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی کردار اور اہمیت کے پیش نظر پارٹی عہدیداران اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آنے والے وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...