سابق آئی جی ذوالفقارچیمہ کی تازہ تصانیف کی تقریب پذیرائی

 سابق آئی جی ذوالفقارچیمہ کی تازہ تصانیف کی تقریب پذیرائی

مصنف کی کتابیں مسائل کا حل بتاتیں ، امید اور حوصلہ بھی دیتی ہیں:مقررین

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ)قائد اعظم لائبریری لاہور کے اقبال ہال میں کالم نگار اور سابق انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کی تازہ تصانیف جہد مسلسل،افکار تازہ اور سمجھتا ہوں جسے حق کی تقریب پذیرائی منعقد ہوئی،جس کی صدارت معروف سکالر پروفیسر احمد جاوید نے کی،انکے علاوہ تقریب سے سابق چیف جسٹس انوار الحق ،مجیب الرحمن شامی، خواجہ سعد رفیق ،حامد خان ایڈووکیٹ ،جاوید نواز، سابق وفاقی سیکرٹری طارق نجیب نجمی،ڈائریکٹر جنرل نیپا فاروق مظہر، ہمایوں احسان ،ایف سی کالج کے شعبہ اردو کی سربراہ ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ،ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز ڈاکٹر مصباح جبیں نے خطاب کیا، جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر شیریں اسد نے بطریق احسن نبھائے ،مقررین نے کہا کہ مصنف کی کتابیں مسائل کا حل بھی بتاتی ہیں ، امید اور حوصلہ بھی دیتی ہیں، تمام مقررین نے ذوالفقار چیمہ کی غیرمعمولی دیانتداری،قابلیت جراتمندی اور حق گوئی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تقریب تین گھنٹے جاری رہی اور ہال آخر تک بھرا رہا،لوگوں نے مقررین اور سامعین کے معیار کو بے حد سراہا اور اسے ایک شاندار اور یادگار تقریب قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...