ایڈیشنل آئی جی کراچی سے گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے صدر کراچی گڈز کیرئیرز ایسوسی ایشن رانا محمد اسلم کی قیادت میں 7 رکنی وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر جنرل سیکرٹری عبید گل، جوائنٹ سیکرٹری چودھری خاور شکور، یوسف ہارون، سجاد جلبانی اور ملک ریاض اعوان بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال اور ایسوسی ایشن کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، وفد نے پولیس چیف کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اختتام پر وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments