کمشنر سرگودھا کو آٹے کی دستیابی اور سپلائی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ

کمشنر سرگودھا کو آٹے کی دستیابی اور  سپلائی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کو دفتر طلب کیا اور مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی اور سپلائی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ لی۔

 اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے نمائندے نے بھی شرکت کی۔بریفنگ کے دوران مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی، دستیابی اور طلب و رسد کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی اور سپلائی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے اور عوام کو آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ آٹے کی فراہمی کے نظام کو مؤثر بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...