آئی جی پنجاب کا سرگودھا کا دورہ ،یادگارِ شہدا پر حاضری دی

 آئی جی پنجاب کا سرگودھا کا دورہ ،یادگارِ شہدا پر حاضری دی

آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے استقبال کیا،پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے سرگودھا کا دورہ کیا، جہاں آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور ڈی پی اوز سمیت پولیس افسران نے ان کا استقبال کیا۔ آئی جی پنجاب نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ بعدازاں آئی جی پنجاب کی زیر صدارت پولیس اجلاس منعقد ہوا، جس میں افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالکریم نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پولیس کو پہلے سے زیادہ وسائل فراہم کیے گئے ہیں اور حکومت کے خصوصی تعاون سے انتظامی و دیگر امور میں بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں پر زور دیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن ‘‘محفوظ پنجاب’’ کو عملی شکل دینے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...