6بڑے ہسپتالوں میں جدید تشخیصی سہولیات کی شدید قلت
سروسز، جناح، میو، جنرل، گنگا رام ،چلڈرن ہسپتال میں ٹیسٹ مشینوں کی کمی ہسپتالوں میں سہولیات بڑھانے کیلئے اقدامات جاری :وزیر صحت سلمان رفیق
لاہور (بلال چودھری )لاہور کے چھ بڑے سرکاری ہسپتالوں میں جدید تشخیصی سہولیات کی شدید قلت کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال میں ایک ایم آر آئی اور تین سٹی سکین، چلڈرن ہسپتال میں ایک ایم آر آئی اور ایک سٹی سکین، گنگا رام ہسپتال میں ایک ایم آر آئی اور دو سٹی سکین، میو ہسپتال میں ایک ایم آر آئی اور دو سٹی سکین، جناح ہسپتال میں ایک ایم آر آئی اور دو سٹی سکین جبکہ جنرل ہسپتال میں ایک ایم آر آئی اور ایک سٹی سکین مشین موجود ہے ، تمام مشینیں فنکشنل ہیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں سہولیات بڑھانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، لاہور سمیت پنجاب بھر میں نئے ہسپتال بھی بنائے جا رہے ہیں تاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments