مختلف سکیموں ،کنٹرولڈ ایریازمیں آپریشن ،42 املاک سربمہر
مارکی،ریستوران،ماربل سٹور، فوڈ پوائنٹ،نجی سکول، ورکشاپ ودیگر شامل
لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے ۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 42 املاک سربمہرکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے فیصل ٹاؤن، شادمان، مین ملتان روڈ اور ڈیفنس روڈ پر آپریشن کیا۔ ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرفیصل ٹاؤن میں 15املاک، شادمان ون میں 12املاک سیل کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے مین ملتان روڈ، ٹھوکر تا مانگا اور ڈیفنس روڈ پر 15املاک سربمہر کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں مارکی،ریستوران،ماربل سٹور، فوڈ پوائنٹ،نجی سکول، ورکشاپ، شو روم،دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments