صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب سے وزیر مملکت وجیہہ قمر کی ملاقات

صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب سے وزیر مملکت وجیہہ قمر کی ملاقات

آزادکشمیر میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر :ڈاکٹرنجیبوجیہہ قمرنے صدارت کاعہدہ سنبھالنے پرمبارکبادپیش کی،تعلیمی امورپرتبادلہ خیال

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)آزادجموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر مملکت نے صدر آزادجموں و کشمیر کو منصبِ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، آزادجموں و کشمیر میں تعلیم کے فروغ، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے بہتر مواقع فراہم کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے ۔ آزادجموں و کشمیر میں معیاری تعلیم کے فروغ، تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات کی فراہمی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے آزادجموں و کشمیر کے تعلیمی شعبے میں بہتری، اعلیٰ تعلیم کے مواقع میں اضافے اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کو مزید تقویت ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...