ڈ پٹی کمشنر کا ٹیچنگ ہسپتال اور نو تعمیر الشافی ڈائیلاسز سینٹر کا دورہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال اور نئے تعمیر کیے گئے الشافی ڈائیلاسز سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے کے انتظامات اور ڈائیلاسز کی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں مخیر حضرات کی معاونت لائقِ تحسین اور قابلِ تقلید عمل ہے ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی، علاج معالجے کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments