سی ای او ڈاکٹر شہنشاہ بابر سے پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ کے وفد کی ملاقات
ڈسکہ ،موترہ (نامہ نگار )آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن تحصیل ڈسکہ کے وفد نے چیف آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر شہنشاہ بابر خان سے ملاقات کی اور تعیناتی پر مبارک باد دی۔
تفصیلات کے مطابق شہنشاہ بابر نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں پرائیویٹ سکولوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔وفد میں سلیم سپال، مرکزی نائب صدر اعظم سعید ایڈووکیٹ، صدر ڈسکہ ڈاکٹر سرفراز احمد، نائب صدر خرم شاہ، جنرل سیکرٹری سیالکوٹ انجینئر خرم سجاد، جوائنٹ سیکرٹری عاطف محمود، فنانس سیکرٹری محمد بلال، ڈاکٹر محمد نواز اور رانا اشفاق احمد شامل تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments