ایم این اے شازیہ فرید کی چیئر پرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اقصیٰ شبیرسے ملاقات
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )مسلم لیگ ن کی ایم این اے شازیہ فرید کی چیئر پرسن بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن انجینئر ڈاکٹر اقصیٰ شبیرسے ملاقات، تعلیمی نظام کی بہتری، امتحانی امور میں شفافیت، طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایم این اے نے کہا کہ نوجوان نسل کو معیاری تعلیم اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، تعلیمی اداروں کی بہتری، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نظامِ تعلیم اور طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں ، امتحانی نظام میں شفافیت، نتائج کے بروقت اعلان اور طلبہ و طالبات کی شکایات کے فوری ازالے پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments