سلطان باہوؒ دربار پر مکہ معاہدے کو خراج تحسین، انسانی ماڈل پیش

سلطان باہوؒ دربار پر مکہ معاہدے کو خراج تحسین، انسانی ماڈل پیش

دفاعی معاہدہ مشرق وسطیٰ کی سلامتی میں اہم کردار ادا کرے گا:صاحبزادہ سلطان

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا) مسلم انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام حضرت سلطان باہوؒ کے دربار پر سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے مابین طے پانے والے دفاعی معاہدے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے انسانی ماڈل پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ہزاروں شرکاء نے شرکت کی اور تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کی حمایت کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مشترکہ دفاعی معاہدہ کیا ہے ، جسے شرکاء خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ یہ معاہدہ تینوں ممالک کے دفاع کے لیے اہم ہے ، تاہم اس کا ایک اہم پہلو حرمین شریفین کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کے تاریخی عزم کا تسلسل ہے ۔ افواج پاکستان اور پوری قوم حرمین شریفین کے دفاع کے لیے ہمیشہ پرعزم رہی ہے ، جو ہمارے لیے باعث اعزاز ہے ۔ آج پیش کیا گیا انسانی ماڈل اس بات کا ثبوت ہے کہ ان تینوں ممالک کی سلامتی عام شہریوں کے لیے بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی حکومتوں کے لیے ۔ تیزی سے بدلتی دنیا میں تینوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ مشرق وسطیٰ اور پورے خطے کے سلامتی کے نظام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...