شہر کے عارضی کلیکشن پوائنٹس پر روزانہ صفائی یقینی بنانے کا فیصلہ
مدینہ ٹاؤن میں قائم عارضی ٹمپریری کلیکشن پوائنٹ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد نے شہر بھر میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لئے تمام عارضی کلیکشن پوائنٹس (TCPs) کو روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد عمران شمس کی زیر نگرانی صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں شہر کے تمام عارضی کلیکشن پوائنٹس پر روزانہ صفائی یقینی بنائی جائے گی تاکہ کوڑا کرکٹ کے بروقت اٹھاؤ اور مؤثر ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے ۔دوسری جانب عوامی سہولت کے پیش نظر مدینہ ٹاؤن میں قائم عارضی ٹمپریری کلیکشن پوائنٹ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے ۔ ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments