پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائی،2گرانفروش گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر ایک دکاندار کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے استغاثہ دائر کردیا جبکہ 2 افراد کو موقع سے گرفتار کروا دیا۔
انہوں نے سوساں روڈ، مدینہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سپر سٹورز میں اشیائے ضروریہ کی ڈی سی ریٹ کے مطابق قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے اوور چارجنگ پر کارروائی کی۔ مجموعی طور پر 45انسپکشنز کرکے گرانفروشوں کو 40 ہزار جرمانہ عائد کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments