ٹھارہ ہزاری :بھٹوں ، صنعتی یونٹوں سے زہریلے دھوئیں کا اخراج

 ٹھارہ ہزاری :بھٹوں ، صنعتی یونٹوں سے زہریلے دھوئیں کا اخراج

شہری کھانسی، دمہ اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا، ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)اٹھارہ ہزاری اور اطراف میں ماحولیاتی آلودگی بدستور برقرارہے ، بھٹوں اور صنعتی یونٹوں سے زہریلے دھوئیں کے اخراج سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ متعلقہ حکام نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری اور اطراف میں ماحولیاتی آلودگی ختم نہ ہو سکی، بیشتر فیکٹریوں میں غیر معیاری اور ممنوعہ ایندھن کے استعمال کا سلسلہ معمول بن چکا ہے ، جس کے باعث فضا میں مضر صحت گیسوں اور دھوئیں کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آلودہ فضا میں مسلسل سانس لینے سے بچے ، بزرگ اور نوجوان کھانسی، دمہ اور سانس کی تکالیف میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کی خاموشی نے عوامی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی جی ماحولیات سے صورتحال کا فوری نوٹس لے کر غیر معیاری ایندھن استعمال کرنے والے کارخانوں اور دیگر یونٹس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...