بیگم نصرت بھٹو کی لازوال قربانیاں مشعل راہ ہیں:اعجاز چودھری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چودھری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی بحالی جمہوریت و قانون آئین کی بالا دستی کے لئے لازوال قربانیاں آج بھی مشعل راہ ہیں۔۔۔
پیپلز پارٹی اور بھٹو ازم کی سر بلندی کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ کے زیراہتمام بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کیا۔ پی پی پی یورپ کے نائب صدر رانا محسن خان،پی پی پی ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کووارڈینیٹر محمد طاہر شیخ نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے ناقابل بیان سانحات کا سامنا کیااور آمریت کے سامنے سر تسلیم خم نہ کیا ،پیپلز پارٹی کے لیڈر ،کارکن اور باشعور عوام متحد ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments