وزیراعلیٰ پختونخوا کی تمام توجہ بانی پر تھی :سردارخلیل

 وزیراعلیٰ پختونخوا کی تمام توجہ بانی پر تھی :سردارخلیل

صوبے کو قانون کے مطابق چلانا وفاق کی آئینی ذمہ داری ہے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ جب کوئی صوبہ بدامنی کی لپیٹ میں ہو تو سیاست روک کر ریاست کو ترجیح دینے کی ضرورت ہوتی ہے مگرپی ٹی آئی اوروزیراعلیٰ پختونخوا کی تمام تر توجہ اپنے بانی پر تھی۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی صوبے کے معاملات آئینی طریقئہ کار سے ہٹ کر چلائے جا رہے ہوں توانہیں قانون کے مطابق چلانا وفاق کی آئینی ذمہ داری ہے ،اطمینان کرنے کے بعدوزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی گئی۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختوا میں حالات اتنے سنگین ہونے کے باوجود فرانزک لیبارٹری موجود نہیں جبکہ محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کا ڈھانچہ بھی مکمل نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...