لیوی ٹیکس نامنظو ر،احتجاج رنگ لائے گا:جماعت اسلامی
عوامی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کا وقت آن پہنچا :مقررین کا خطاب
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ ظالمانہ لیوی بھتہ ٹیکس منظور نہیں،پٹرول، ڈیزل پر بھتہ خوری اور ٹیکسوں کے بوجھ کے خلاف عوامی احتجاج رنگ لائے گا۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر نصراللہ گورایہ، ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ، میاں طاہر ایوب، چوہدری محمد سلیم، یاسر اقبال کھارا و دیگر رہنماؤں نے پٹرولیم لیوی کے خلاف نمازجمعہ کے بعد فیصل آباد میں دیئے گئے دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کیا، پریس کلب روڈپراحتجاجی دھرنے میں کارکنوں نے مطالبات کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
مقررین نے مزید کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان کی کال پر جاری اس عوامی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کا وقت آن پہنچا ،اگر حکومت نے لیوی بھتہ ختم نہ کیا تو ملتان سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا،عوام کوریلیف ملنے تک پرامن احتجاج جاری رہے گا۔ رہنماؤں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے والے تیارہوجائیں، عوامی جذبات کا لاوہ پھٹ رہا ہے ،عوام اب نظام کو تباہ کرنے والوں سے حساب لیں گے ۔ نظام کوتباہ کرنے والے حکمران چھپ نہیں سکیں گے ، اپنے حق کے لئے نکلے عوام حکمرانوں کوظالمانہ لیوی ٹیکس واپس لینے پر مجبورکردیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments