ملکی ترقی کا عمل مزید آگے بڑھایا جا سکتا ہے :خواجہ اسلام

ملکی ترقی کا عمل مزید آگے بڑھایا جا سکتا ہے :خواجہ اسلام

فیصل آباد کی صنعتی و تجارتی صلاحیت ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی خواجہ محمد اسلام نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی صنعتی و تجارتی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کرکے ملکی ترقی کے عمل کو مزید آگے بڑھایا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریڈیو پاکستان فیصل آباد کے دورہ کے دوران پروگرام ‘‘رابطہ’’میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، خواجہ محمد اسلام نے ریڈیو پاکستان فیصل آباد کے حالاتِ حاضرہ کے پروگرام میں حکومتِ پنجاب کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی اظہارِ خیال کیا ۔سابق رکن پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے معاشی اور سماجی ترقی کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔

پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور معیارِ زندگی میں بہتری لانا ہے ،فیصل آباد ملکی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ، شہر کی صنعتی سرگرمیاں، کاروباری شعبہ اور محنت کش طبقہ قومی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔خواجہ محمد اسلام نے فیصل آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی تفصیلی ذکر کیا اور کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی، بنیادی سہولیات کی بہتری اور عوامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترقیاتی سرگرمیاں اہم ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...