چنیوٹ:مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کے زیرِ اہتمام ایوارڈ تقسیم

چنیوٹ:مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کے زیرِ اہتمام ایوارڈ تقسیم

ناصر انجم کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، ضیا الحق کانجو کو سیوک ایوارڈ دیاگیا

 چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کے زیرِ اہتمام سال 2026 کا پانچواں ایوارڈ تقسیم پروگرام نجی میرج ہال چنیوٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت معروف دانشور و ایڈوائزر صوبائی محتسب نواز خالد عاربی نے کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف شاعر فلک شیر نوید تھے ، جبکہ ضلع چنیوٹ اور گرد و نواح کی نامور ادبی، تعلیمی اور سماجی شخصیات کے علاوہ ادب دوست طبقے کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔نواز خالد عاربی نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی پنجابی زبان و ادب کے فروغ اور بقا کے لیے کاوشیں نہایت قابلِ تحسین ہیں۔ فلک شیر نوید نے کہا کہ پنجابی زبان ہماری شاندار ثقافت، روایات اور تاریخ کی امین ہے۔

مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی جانب سے ادیبوں، شاعروں اور خادمانِ ادب کی پذیرائی کرنا ایک عظیم اور یادگار ادبی خدمت ہے ، جس سے نئے قلم کاروں کو مادری زبان کی خدمت کے لیے حوصلہ ملتا ہے۔تقریب کے دوران شعبہ ادب میں شاندار خدمات پر ناصر انجم وڑائچ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور ضیا الحق کانجو کو سیوک ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ ممتاز شخصیات پروفیسر بشارت حسین وقار، صابر سودائی، انجینئر علی چنار عباس اور علی محمد خاکی کو بھی ایوارڈ دیے گئے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل مہکاں پنجابی ادبی بورڈ سال 2026 میں ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد میں تقسیمِ ایوارڈ کے پروگراموں کا انعقاد کر چکا ہے ۔ پروگرام کے اختتام پر صدرِ بورڈ ڈاکٹر مشتاق عادل نے تمام مہمانوں اور شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...