ڈی پی او چنیوٹ کی جامع مسجد نثارالٰہی میں کھلی کچہری

ڈی پی او چنیوٹ کی جامع مسجد نثارالٰہی میں کھلی کچہری

ڈاکٹر نوید عاطف نے شہریوں کے مسائل سنے ،حل کیلئے احکامات جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ میں کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعہ  کے موقع پر جامع مسجد نثارالٰہی چنیوٹ میں کھلی کچہری لگائی ،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ، انچارج کمپلینٹ سیل،دیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے شہریوں کے مسائل سنے اورحل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے متعلقہ افسران کو دادرسی کی ہدایت کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے پنجاب پولیس کی مختلف سروسز سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی اورخطاب میں کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری لگانا حضرت محمدؐ کی سنت ہے تاکہ آپ کے مسائل آپ کے پاس آکر سن کر حل کئے جائیں ،شہری معاشرتی،اخلاقی برائیوں و جرائم پیشہ عناصر سے متعلق اطلاع دے سکتے ہیں ،انکی دادرسی یقینی بنائی جائے گی۔

ڈاکٹر نوید عاطف نے مزید کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت،امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ،تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔دوسری طرف چنیوٹ میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سروسز فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ نے کانجو موڑ پر شہریوں کی دہلیز پر مختلف پولیس سروسز فراہم کیں ، اہل علاقہ نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنگ یونٹ کی سروسز کو خوب سراہا ۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ عوامی خدمت کے عزم کے تحت شہریوں کی سہولیات کیلئے پولیس ورک کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...