جڑانوالہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

جڑانوالہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے : طلال چودھر ی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری نے ممبر قومی اسمبلی بلال بدر چوہدری کے ہمراہ اندرون شہر کی مختلف سڑکوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور منصوبوں کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ جڑانوالہ کی تعمیر و ترقی کے لیے تحصیل کی سطح پر سیوریج کے شعبے میں ریکارڈ فنڈز فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کارپٹ روڈز کی تعمیر کے ساتھ گلیوں میں بھی معیاری ٹف ٹائل لگائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات میسر آسکیں۔

کوئی گاؤں ایسا نہیں جہاں سڑک، سکول یا گلی کی تعمیر و ترقی کا کام نہ ہو رہا ہو۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے 150 دیہات کے لیے بجلی کی فراہمی کی سکیمیں دی گئی ہیں، جن پر کام جاری ہے، جبکہ 60 دیہات کو گیس کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ موٹروے کی تعمیر اور کارپٹ روڈز کے ذریعے علاقے میں رابطہ سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے ۔سینیٹر طلال چوہدری نے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت، اعلیٰ معیار اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں گے ۔ جڑانوالہ میں یونیورسٹی کا قیام بھی عنقریب عمل میں لایا جائے گا اور عوام سے کیے گئے وعدے مرحلہ وار پورے کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...