ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جدید لائیو سٹاک آپریشن تھیٹر کا افتتاح
مویشی پال کسانوں کو جانوروں کے پیچیدہ آپریشن ، علاج کی سہولیات ملیں گی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چودھری نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جدید لائیو سٹاک آپریشن تھیٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک، ڈی جی ایکسٹینشن لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حنا ظفر، ویٹرنری ڈاکٹرز، محکمہ لائیو سٹاک کے افسر اور مویشی پال کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر وفاقی وزیر محمد جنید انوار چودھری نے کہا کہ جدید آپریشن تھیٹر کے قیام سے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گردونواح کے مویشی پال کسانوں کو بڑے اور چھوٹے جانوروں کے پیچیدہ آپریشن اور علاج معالجے کی جدید سہولیات مقامی سطح پر میسر آئیں گی۔ اس طرح انہیں اپنے قیمتی جانوروں کے علاج کے لیے دوسرے بڑے شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا، وقت اور اخراجات دونوں کی بچت ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments