پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں،پولیس کو مطلوب4اشتہاری گرفتار

پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں،پولیس کو مطلوب4اشتہاری گرفتار

پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں،پولیس کو مطلوب4اشتہاری گرفتارای پولیس ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران بلوچستان پولیس کو مطلوب اعزاز خان پڑا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن محمد طارق ملک کی زیرِ کمان پٹرولنگ پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان پولیس کو مطلوب قتل، اقدامِ قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث 4اشتہاری ملز موں کو گرفتار کرلیا۔ پٹرولنگ پوسٹ جھوک موڑ چنیوٹ کے انچارج سب انسپکٹر ارشاد اللہ کلیار نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر منور حسین اور اپنی ٹیم کے ہمراہ ای پولیس ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران دو اشتہاری ملزمان رحمت اللہ ولد تازہ خان سکنہ ڈاکخانہ عنایت کلے بدان، تحصیل ماموند ضلع باجوڑ، جو تھانہ لوئے سم خیبرپختونخوا میں مقدمہ نمبر 302/34 ت پ میں مطلوب تھا، جبکہ محمد علی حیدر ولد نور الاسلام، جو کراچی کے ضلع سینٹرل کے تھانہ پاپوش نگر میں مقدمہ میں مطلوب تھا کو گرفتار کرلیا۔اسی طرح ای پولیس ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران بلوچستان پولیس کو مطلوب بی کیٹیگری کے اشتہاری ملزم اعزاز خان ولد نور محمد خان سکنہ تحصیل و ضلع پشاور کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا گیا۔دوسری کارروائی میں پٹرولنگ پوسٹ پل پڑوپیاں کے انچارج سب انسپکٹر مجاہد نے دورانِ چیکنگ قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم ذیشان عقیل ولد عقیل احمد سکنہ چک نمبر 293 رب چک جھمرہ کو گرفتار کرکے پابندِ سلاسل کردیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...