بھوآنہ پولیس کی کارروائی، لاپتہ نوجوان بحفاظت تلاش کرکے ورثاء کے حوالے
بھوآنہ (نمائندہ دنیا) تھانہ بھوآنہ پولیس نے بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاپتہ ہونے والے نوجوان عبدالرشید ولد عبداللطیف اعوان کو تلاش کرکے بحفاظت اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔مین سٹی بھوآنہ کا رہائشی عبدالرشید 23 نومبر کی صبح سے لاپتہ تھا۔
جس کے باعث اس کے اہل خانہ شدید پریشانی اور اضطراب کا شکار تھے ۔ نوجوان کی تلاش کے لیے اہل خانہ کی جانب سے سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع پر بھی اپیل کی گئی تھی۔ایس ایچ او محمد رضوان بالا اور ایس آئی رانا راشد کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کوششوں کے نتیجے میں لاپتہ نوجوان کو تلاش کرلیا گیا اور بحفاظت اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments