ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں 44 کیسز کی سماعت

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں 44 کیسز کی سماعت

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں 44 کیسز کی سماعت غیر قانونی ادویات فروخت کر نیوالوں کیخلاف بڑے مراکز پر کارروائی کی ہدایت

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رشد اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مجموعی طور پر 44 کیسز سماعت کے لیے پیش کیے گئے ۔ اجلاس کے دوران انکشاف ہوا کہ بیشتر کیسز پنسار اور کریانہ سٹورز سے متعلق تھے ، جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈرگ کنٹرول ٹیموں کی کارروائیوں کے طریقہ کار پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رشد اقبال نے ڈرگ انسپکٹرز اور بالخصوص ڈرگ کنٹرولر رضیہ سلطانہ کو ہدایت کی کہ ادویات کی غیر قانونی فروخت اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اصل اور بڑے مراکز (مین ہبز) کو ترجیح دی جائے تاکہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ محض کارروائیوں کی تعداد بڑھانے یا اعداد و شمار پورے کرنے کے لیے چھوٹے موٹے چالان کرنے کے بجائے ٹھوس، معیاری اور نتیجہ خیز کارروائیاں کی جائیں۔ ڈرگ کنٹرول ٹیمیں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں جو عوام کی صحت اور زندگیوں کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرگ کنٹرول کے شعبے میں کارکردگی کا اصل معیار چالانوں کی تعداد نہیں بلکہ غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ اور عوام کو محفوظ، معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔ اجلاس میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ محسن اصغر سمیت دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...