سیالکوٹ:4افراد نے موٹرسائیکل سوار کو اینٹوں سے ز خمی کر دیا

 سیالکوٹ:4افراد نے موٹرسائیکل  سوار کو اینٹوں سے ز خمی کر دیا

معمولی تکرار کے عناد پر نوجوان کو زخمی کردیا گیا

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ قلعہ کالرو الہ کے علاقہ سوداگر پور میں ایف ایس سی کا طالبعلم عبداﷲ نواز اورنوید حسین نہر سے واپس آر ہے تھے کہ دو روز قبل کرکٹ کھیلتے ہوئے ہونے والی تکرار کے عناد پر ناصر، احسان اﷲاور اسکے دو ساتھیوں نے روک کر اینٹیں مار کر عبداﷲ کو زخمی کردیااور فرار ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں