کورونا:پی ایم اے کا 5لاکھ روپے کے حفاظتی سامان کاعطیہ

کورونا:پی ایم اے کا 5لاکھ روپے کے حفاظتی سامان کاعطیہ

ڈاکٹر عثمان ظفر ڈار کی قیادت میں وفد کی ایم ایس ڈاکٹرفضل الرحمن سے ملاقات,ریلیف فنڈ کا سلسلہ وبا کے خاتمے تک جاری رہیگا: ڈاکٹر محمد عارف جمال کی گفتگو

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) پی ایم اے گوجرانوالہ کی طرف سے کورونا مریضوں کی دیکھ بھال، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے حفاظتی سامان کے لئے پانچ لاکھ روپے کا عطیہ دیا گیا، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی کابینہ نے صدر پی ایم اے ڈاکٹر عثمان ظفر ڈار کی قیادت میں ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر فضل الرحمن، سابق صدر پی ایم اے ڈاکٹر سید زاہد حسین جعفری اور کورونا وارڈ کے انچارج ڈاکٹر سلمان اطہر سے سول ہسپتال میں ملاقات کی ، پی ایم اے گوجرانوالہ کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا گیا اور گوجرانوالہ کی ڈاکٹر کمیونٹی کی طرف سے کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے پانچ لاکھ روپے پیش کئے ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر محمد عارف جمال کا کہنا تھاکہ پی ایم اے کورونا ریلیف فنڈ کا یہ سلسلہ وبا کے خاتمے تک جاری رہے گا ، ڈاکٹر فضل الرحمن نے پی ایم اے گوجرانوالہ کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں