11دیہات میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو تلف کردیا گیا

 11دیہات میں قربانی کے جانوروں  کی آلائشوں کو تلف کردیا گیا

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں شامل11 دیہات میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو تلف کردیا گیا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) چیف آفیسر خواجہ عمران صفدر ،ایم او آئی کاشف بٹ کی زیر نگرانی گوجرانوالہ اور گردونواح کے 11دیہاتوں میں آلائشوں کو اٹھاکر تلف کیا گیا سالڈویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ نے دیہاتی علاقوں میں کوڑا کرکٹ اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے سے انکار کردیا تھا جس پرکمشنر ذوالفقار گھمن کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے 11دیہاتی علاقوں لدھیوالہ وڑائچ ،ایمن آبا د ،مرالیوالہ ،منڈیالہ وڑائچ، جنڈیالہ باغوالہ ،گوندلانوالہ گاؤں ،اٹاوہ ، ادھورائے ،بوتالہ شرم سنگھ ،اروپ اور معافی والا سے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں