ڈسکہ:سروس روڈ نہ ہونے سے حادثات معمول بن گئے

ڈسکہ:سروس روڈ نہ ہونے سے حادثات معمول بن گئے

متعدد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ، سینکڑوں ز خمی ،حکام نوٹس لیں :شہری

ڈسکہ(نامہ نگار )مین جی ٹی روڈ پر یوٹرن کیساتھ سروس روڈ نہ ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ۔ ڈسکہ ـ،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ روڈ مین جی ٹی روڈ پر یوٹرن کیساتھ سروس روڈ نہ ہونے کی وجہ سے آ ئے روز حادثات ہورہے ہیں، متعدد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اورسینکڑوں افراد زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔ تاجر برادری،سیاسی وسماجی رہنماؤں سمیت شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ڈسکہ مین جی ٹی روڈ کیساتھ سروس روڈ بنایاجائے تاکہ انسانی زندگیاں ضائع ہونے سے بچ سکیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں