سیالکوٹ:ساڑھے تین کلو چرس اور 35لٹر شراب برآمد ،5افراد گرفتار

سیالکوٹ:ساڑھے تین کلو چرس اور 35لٹر شراب برآمد ،5افراد گرفتار

ساڑھے تین کلو چرس اور35لٹر شراب برآمد کرکے 5افراد کو گرفتار کرلیا گیا

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ چاند چوک سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص اجمل خان سے 2کلو150گرام چرس، تھانہ بڈیانہ کے علاقہ سرائے شاہ فتح سے عدیل مسیح سے ایک کلو240گرام چرس، تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ کرو ل میں محمد شفیق سے پانچ لٹر شراب، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سیداں والی چوک سے محمد سلیم سے 20لٹر شراب، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کھروٹہ سیداں سے غضنفر سے 10لٹر شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں