پولیس کی حراست سے ملزم فرار،سب انسپکٹر اور کانسٹیبل پر مقدمہ

 پولیس کی حراست سے ملزم فرار،سب انسپکٹر اور کانسٹیبل پر مقدمہ

سیشن کورٹ گجرات سے ملزم عبدالسلام ہتھکڑی سے اپنا ہاتھ نکال کر فرار ہوگیا

گجرات(نامہ نگار،سٹی رپورٹر) سیشن کورٹ سے پولیس کی حراست سے ملزم فرار ہوگیا، تھانہ ٹانڈہ میں ایس ایچ او کی مدعیت پر سب انسپکٹر اور کانسٹیبل پر مقدمہ درج کرلیاگیا، بتایاگیاہے کہ تھانہ ٹانڈہ میں تعیناتسب انسپکٹر وحید انور اور کانسٹیبل محمد الیاس سیشن کورٹ احاطہ گجرات میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں مختلف مقدمات میں ملوث 2 ملزموں محمد عادل سکنہ شام پور کھوکھراں اور عبدالسلام سکنہ ٹانڈہ کو ہتھکڑی لگاکر پیش کرنے لائے تھے کہ عبدالسلام ہتھکڑی سے اپنا ہاتھ نکال کر فرار ہوگیا، تھانہ سول لائن گجرات میں ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ الطاف گوہر کی رپورٹ پر سب انسپکٹر وحید انور اور کانسٹیبل محمد الیاس کے خلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں