شہر بھر میں بغیر حفاظتی اقدامات کے ایل پی جی کا کاروبار جاری

شہر بھر میں بغیر حفاظتی اقدامات کے ایل پی جی کا کاروبار جاری

کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے کاامکان،دکانیں آبادی سے باہر منتقل کی جائیں:شہری

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)شہر بھر میں بغیر حفاظتی اقدامات کے ایل پی جی کا کاروبار جاری ہے ،جس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کے کاروبار کیلئے حفاظتی اقدامات کا ہونا بہت ہی ضروری ہے ۔ایل پی جی کا کاروبار کرنے والوں کو انڈر گراؤنڈ بجلی کی وائرنگ،آگ پر قابو پانے والے سلنڈرز،2/2 پانی اور ریت سے بھری بالٹیاں،ایگزاسٹ فین،ڈیلر شپ سرٹیفکیٹ دکان کے باہر چسپاں کرنا اورسول ڈیفنس سے ٹریننگ سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہوتا ہے ۔اس کے علاقہ ایل پی جی کی دکان ایسی جگہ ہونی چاہیں ویلڈنگ دکان،سکول،مسجد اور ہوٹل سے دور ہونے کی شرائط پورا کرنے پرڈسٹری بیوٹری کی اجازت دی جاتی ہے لیکن گوجرانوالہ سمیت ریجن بھر میں ایل پی جی کی دکانیں اور گودام ،کاروباری مراکز، مساجد، مدارس، تعلیمی اداروں کے قریب واقع ہیں جبکہ بارونق شاہراہوں پر بھی ری فلنگ اور فروخت جاری ہے لیکن بہت ہی کم لوگوں نے حفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر حفاظتی اقدامات اور اوگرا سے لائسنس کے بغیر کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ایل پی جی کی دکانیں آبادی کی حدود سے باہر منتقل کی جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں