کم آمدن ظاہر کرنیوالی صنعتوں ،پرائیویٹ کمپنیوں کی چھان بین

کم آمدن ظاہر کرنیوالی صنعتوں ،پرائیویٹ کمپنیوں کی چھان بین

ڈویژن میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد یونٹس ،کمپنیوں اور ہسپتالوں کاڈیٹا طلب کرلیاگیا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) ایف بی آ ر نے کم آمدن ظاہر کرنے والے صنعتی یونٹس ،پرائیویٹ کمپنیوں اور نجی ہسپتالوں کے ریکارڈ کی چھان بین کا آغاز کردیا،ایف بی آر نے گوجرانوالہ ڈویژن میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد صنعتی یونٹس ،کمپنیوں اور ہسپتالوں کاڈیٹا طلب کرلیا، ایف بی آر ایکٹ کے تحت مختص کردہ ٹیکس کی عدم ادائیگی اور گوشواروں میں ٹیکس چھپانے ،آمدن کم ظاہر کرنے پر محکمانہ کارروائی ہوتی ہے ، ابتدائی مراحل میں ٹیکس ریٹرن میں غلط ریکارڈ جمع کروانے اور آمدن کم ظاہر کرنے والوں کو نوٹسز جاری کئے گئے جس کے بعد ریکارڈ قبضہ میں لے کر جانچ پڑتال کی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں