بری شہرت کے حامل افسروں و ملازمین کو ضلع بدری، جبری ریٹائرڈ اور برخاست کرنے کی سزائیں ملیں گی

بری شہرت کے حامل افسروں و ملازمین کو ضلع بدری، جبری ریٹائرڈ اور برخاست کرنے کی سزائیں ملیں گی

اینٹی کرپشن میں زیر التوا کرپشن ،بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کیسز میں ملوث ملازمین کا ڈیٹا طلب،رواں ماہ کے اختتام پر فہرستیں تیارکرکے پنجاب حکومت کو ارسال کی جائیں گے اور اگلے سال باقاعدہ کارروائی ہوگی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت کے ماتحت حکومتی اداروں میں تعینات بری شہرت کے حامل افسروں اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیاگیا ،اینٹی کرپشن میں زیر التواء کرپشن ،بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کیسز میں ملوث ملازمین کا ڈیٹا طلب کرتے ہوئے ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کا کام شروع کردیا گیا، پنجاب حکومت کو گوجرانوالہ و دیگر اضلاع میں محکمہ تعلیم ،صحت ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن ،واسا ،ریونیو ،جی ڈی اے ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،محکمہ ماحولیات ،اکاؤنٹس آفس ،محکمہ ہائی ویز ،بلڈنگ ،اوقاف ،ایکسائز ،انہارسمیت دیگر اداروں میں تعینات افسروں اور ملازمین کے متعلق بیشتر شکایات موصول ہوئیں ،جس پر پنجاب حکومت نے ان ملازمین کو ضلع بدر کرنے ،جبری ریٹائرڈ اور برخاست کرنے کی سزائیں دینے کا فیصلہ کیاہے ، اس سلسلہ میں اینٹی کرپشن اور متعلقہ اداروں سے ملازمین کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے ، رواں ماہ کے اختتام پر فہرستیں تیار کرکے پنجاب حکومت کو ارسال کی جائیں گے اور اگلے سال باقاعدہ کارروائی کی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں