قومی ووٹر ڈے کے موقع پر آگاہی واک نکالی گئی

قومی ووٹر ڈے کے موقع پر آگاہی واک نکالی گئی

دن کو منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرناہے: محمد ندیم

گوجرانوالہ،حافظ آباد (سٹی رپورٹر،نامہ نگار، نمائندہ دنیا) الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام ضلع گوجرانوالہ میں قومی ووٹر ڈے کے موقع پر آگاہی واک نکالی گئی جو گورنمنٹ کالج بوائز سیٹلائٹ ٹاؤن سے شروع ہوکر مارکیٹ تک اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر II گوجرانوالہ محمد ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ووٹر ڈے منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرناہے ۔علاوہ ازیں حافظ آباد میں بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی ووٹرز ڈے منایا گیا اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تنویر احمد کی صدارت میں ضلعی دفتر میں ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں