گوجرانوالہ میں پہلا ترکِ تمباکو نوشی کلینک قائم کر دیا گیا
تمباکو نوشی چھوڑ نے کے خواہشمند ٹیچنگ ہسپتال میں چیک کراسکتے ہیں:ایم ایس
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)تمباکو نوشی سے چھٹکار ا نہ صرف انسانی صحت کے تحفظ کا ضامن ہے بلکہ بحثیت مجموعی تمباکو سے پاک شہر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ، ضلع کوتمباکو سے پاک شہر بنانے کیلئے پرعزم ہے ، اس کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارڈاکٹرثمرہ مظہرڈائریکٹر ٹوبیکو کنٹرول/ نیشنل فوکل پوائنٹ ایف سی ٹی سی وزارت قومی صحت نے گوجرانوالہ میں پہلے \"ترکِ تمباکو نوشی کلینک\" کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ ضلعی انتظامیہ ، وزارت قومی صحت ، عالمی ادارہ صحت اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کے اشتراک سے گوجرانوالہ میں پہلا \"ترکِ تمباکو نوشی کلینک\"قائم کیا گیا ہے۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر فضل الرحمن نے بتایا کہ جو افراد تمباکو نوشی چھوڑنا چاہتے ہیں وہ ہفتے میں چھ دن ہسپتال کے او پی ڈی روم میں ہسپتال اوقات میں چیک اپ کرا سکتے ہیں۔