مرکزی جمعیت اہلحدیث کی عقیدہ ختم نبوت پر تربیتی ورکشاپ

 مرکزی جمعیت اہلحدیث کی عقیدہ ختم نبوت پر تربیتی ورکشاپ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )ممتاز عالم دین اور یونیورسٹی آف پنجاب میں شعبہ اسلامیات کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاد ہے جس پر دین اسلام کی پوری کی پوری عمارت کھڑی ہے ،قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ اور دوسو دس احادیث مبارکہ عقیدہ ختم نبوت پر دلالت کرتی ہیں ۔

 ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام عقیدہ ختم نبوت کے عنوان سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تربیتی نشست کی صدارت بزرگ عالم دین مولانا محمد صادق عتیق نے کی جبکہ اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ مولانا محمد نعیم بٹ، خطیب شہر صاحبزادہ حافظ اسعد محمود سلفی، ناظم شہر مولانا محمد ابرار ظہیر،صاحبزادہ حافظ عمران عریف اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت سے پہلے مقام نبوت کی پہچان کی جائے ، مقام نبوت کیلئے ڈھائی سو صحابہ کرام نے قربانی دی جبکہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے 7سو حفاظ سمیت12سو صحابہ کرام نے جانیں قربان کیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں