وزیرآباد:بغیر ماہر میڈیکل لیبارٹریاں زندگی سے کھیلنے لگیں

وزیرآباد:بغیر ماہر میڈیکل لیبارٹریاں زندگی سے کھیلنے لگیں

وزیرآباد(نامہ نگا ر)شہر اور اطراف میں جا بجا قائم میڈیکل ٹیسٹ لیبارٹریاں لوٹ مار کیساتھ انسانی جانوں سے کھیلنے لگیں ۔

80فیصد لیبارٹریاں بغیر ماہر پتھالوجسٹ کے چلائی جاتی ہیں ۔ان لیبارٹریز پر ٹیسٹ کیلئے سیمپل لینے کے بجائے ڈاکٹرز کی موجودگی کے بغیر ڈسپنسر یا عملہ مریضوں کو خون یا دیگر کا ٹیسٹ کر کے رپورٹ جاری کر دیتا ہے ۔ لیبارٹریوں کے باہر بورڈ پر ڈاکٹر کا نام لکھ کر مریضوں کو کھلے عام دھوکہ دیا جا رہا ہے ، ان لیبارٹریوں میں اکثر غیر تربیت یافتہ اور نان کوالیفائیڈ عملہ ٹیسٹ کرتا ہے ۔

جن کے نتائج بھی مشکوک ہوتے ہیں جسکی وجہ سے بیماریوں کی صحیح تشخیص نہیں ہو پاتی،یہی وجہ ہے کہ نا مناسب علاج کی وجہ سے اکثر مریض معمولی بیماری سے شدید بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ لیبارٹریوں میں استعمال ہونے والے آلات و ادویات غیر معیاری ہونے کی وجہ سے بیماریاں ایک مریض سے دوسرے میں منتقل ہونے کے واقعات بھی دیکھنے کو ملے ہیں، محکمہ صحت گوجرانوالہ کا متعلقہ شعبہ ایسے عناصر کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں