گڈز ٹرانسپورٹر زکا جی ایف اے لائسنس سے پہلے ٹرک سٹینڈ کا مطالبہ

گڈز ٹرانسپورٹر زکا جی ایف اے  لائسنس سے پہلے ٹرک سٹینڈ کا مطالبہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )گوجرانوالہ گڈز ٹرانسپورٹر زنے جی ایف اے لائسنس بنوانے سے انکار کرتے ہوئے پہلے ٹرک سٹینڈ بناکر دینے کا مطالبہ کردیا۔

27 سال قبل انتظامیہ کو ٹرک اسٹینڈ کے لیے گڈز ٹرانسپورٹرز نے 79 لاکھ روپے دیئے تھے ، گڈز ٹرانسپورٹرنے گڈز فارورڈنگ ایجنسی لائسنس کو ٹرک سٹینڈ سے مشروط کر دیا بصورت دیگر احتجاج اور جی ٹی روڈ بلاک کر نے کی دھمکی دے دی ۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام گڈز ٹرانسپورٹر ز کو جی ایف اے لائسنس بنوانے کا نوٹس جاری کیا گیاتھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں