ایڈیشنل سیشن جج حافظ آباد کاڈسٹرکٹ جیل کادورہ ،2قیدی رہا

ایڈیشنل سیشن جج حافظ آباد کاڈسٹرکٹ جیل کادورہ ،2قیدی رہا

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج حافظ آباد طارق بشیر اور سول جج عتیق الرحمن نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔

ڈسٹرکٹ جیل سپر نٹنڈنٹ محمد منشاء سندھو نے انہیں جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ایڈیشنل سیشن جج نے اپنے دورے کے دوران معمولی نو عیت کے کیس میں قید 2قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر وا دیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے ڈسٹرکٹ جیل میں خواتین، نو عمر قیدیوں کی بیرکوں ہسپتال، کچن اور دیگر حصوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر جیل سپر نٹنڈنٹ محمد منشاء سندھو نے انہیں بتا یا کہ جیل میں قید تمام قیدیوں کو جیل قوائد و ضوابط کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ قیدیوں کو انکے اہلخانہ سے ٹیلی فونک بات چیت کیلئے خصوصی پی سی او بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کیلئے قیدیوں کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج نے جیل کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں