واسا اور جی ڈبلیوایم سی کو سروسزفراہمی کیلئے جامع پلان تیارکرنے کی ہدایت

 واسا اور جی ڈبلیوایم سی کو سروسزفراہمی  کیلئے جامع پلان تیارکرنے کی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے واسا اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ایمن آباد، اروپ، گوندالانوالہ، لدھے والا وڑائچ اور ملحقہ آبادیوں میں سروسز کی فراہمی کیلئے ۔۔۔

جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی، نکاسی آب کے مسائل کا حل بنیادی سہولیات ہیں جن کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے ۔ واسا اور جی ڈبلیو ایم سی کو درکار فنڈز کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت سے تحریری درخواست کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر نے سی ای او جی ڈبلیو ایم سی ڈاکٹر صفدر حسین سے کہا کہ وہ ان علاقوں میں صفائی ستھرائی کی سہولیات اورخدمات فراہم کرنے کیلئے ابھی سے آغاز کردیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں