گجرات:ایک کروڑ کے غیر قانونی سگریٹ برآمد ، گودام سیل

گجرات:ایک کروڑ کے غیر قانونی سگریٹ برآمد ، گودام سیل

گجرات(نامہ نگار)چیف کمشنر ایف بی آر سیالکوٹ سیدہ نورین زہرہ اور کمشنر ایف بی آر گجرات فرزانہ علی گوہر کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر گجرات۔۔

شیخ سلیم الٰہی کی زیر نگرانی ایف بی آر ٹیم نے ڈپٹی کمشنر ایف بی آر ڈاکٹر سعد مارتھ، اسسٹنٹ کمشنر محمد نصیر ،طارق محمود،چودھری محمد جہانگیر اسلم سندھو نے لالہ موسیٰ میں گودام پر چھاپہ مار کر ایک کروڑ روپے کے غیر قانونی نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ برآمد کر کے قبضے میں لے لئے اور گودام کو سیل کر دیا گیا ۔اس موقع پر ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں