سرکاری سکولوں کو ماڈل بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کاسکولوں کادورہ

سرکاری سکولوں کو ماڈل بنانے کیلئے  اسسٹنٹ کمشنرز کاسکولوں کادورہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) سرکاری سکولوں کو ماڈل سکول بنانے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز (صدر) میاں توصیف حسن، ہیڈکوارٹر (عثمان سکندر) نے سکولوں میں عملی اقدامات اٹھانے جانے کے حوالے سے تفصیلی دودہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول  تتلے عالی ، بوائز ہائی سکول نوشہرہ ورکاں اور اسسٹنٹ کمشنر (صدر) میاں توصیف حسن نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لدھیوالہ وڑائچ کا دورہ کیا، انہوں نے طلبہ طالبات اور اساتذہ کی حاضری، صفائی ستھرائی، انسداد ڈینگی اقدامات، سیکورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد، سائنس لیب و کمپیوٹر لیبز کا معائنہ کیا اورسکولوں کے معائنہ کے دوران انہوں نے کلاس رومز میں تدریسی عمل، روشنی ، پینے کے صاف پانی، واش رومز کی صفائی اور احاطہ جات میں صفائی کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں